پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف کک بیکس کیس میں 3کروڑ68لاکھ روپے کی بڑی ریکوری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف کک بیکس کیس میں 3کروڑ68لاکھ روپے کی بڑی ریکوری، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا ۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق چیک ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عبدالاصمد نے وصول کیا،ریکوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی،ایک کروڑ 72لاکھ روپے سابق چیف فنانشل افسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے وصول کئے گئے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے کہا کرپشن سکینڈلز میں قومی دولت کی برآمدگی نیب کی ترجیح ہے، ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں لاہور بیورو بہترین کام کر رہا ہے، تمام اقدامات ملکی و عوامی مفاد میں ہوں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا نیب نے جھوٹی خبر چلوائی کرپشن کی نہ کوئی پلی بارگین ،سینکڑوں سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے مار پیٹ سے پلی بارگین کی گئی، پیسوں کو خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے،25کیس مزید بھی بنا لیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔



















