کے پی اسمبلی ،حکومتی واپوزیشن اراکین گتھم گتھا،لاتوں ،مکوں کی بارش ،3گرفتار

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی اسمبلی میدان جنگ،حکومتی واپوزیشن اراکین آپس میںگتھم گتھا،ایک دوسرے پر لاتوں ،مکوں کی بارش ،3کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کاخطاب ختم ہوتے ہی اجلاس ہنگامہ آرائی میں بدل گیا،اپوزیشن اراکین کو بات کرنے کا وقت نہ ملنے پر تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اقبال وزیر اور پی ٹی آئی کے نیک نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔

اراکین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں ،اچھل اچھل کر ایک دوسرے پر مکے ،لاتیں برسائیں،گتھم گتھا ہونے والے اراکین اسمبلی کا تعلق شمالی وزیر ستان سے ہے،اے این پی کے نثار باز نے کہا پارٹی کا موقف بیان کروں گا، شرافت کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے، ایجنڈا کو کیوں معطل کیا؟،سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

بعدازاںخیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 ممبران کو سپیکر کی ہدایت پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا ،گرفتار ہونے والوں میں رکن اسمبلی اقبال وزیر، بھتیجا محب اور رشتے دار نقیب شامل ہے۔