اسلام آباد: (بیورورپورٹ )پاکستان ،ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے تاریخی و برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعدد شعبوں میں تعاون ،سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کرلیا،ایم او یوز پر دستخط کردئیے گئے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ،ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی،دونوں وزرائے اعظم نے تاریخی ، برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں،سٹریٹجک ڈائیلاگ ،دوطرفہ ادارہ جاتی لائحہ عمل کو مضبوط بنانے پر زور دیا،8 نومبر 2007 کو کوالالمپور میں دستخط کئے گئے ملائیشیاپاکستان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی تعاون مضبوط ، تجارت ، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تجارتی عدم توازن دور ،دو طرفہ اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے اور جائزہ کےلئے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کی مشترکہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔
دونوں اطراف نے حلال مصنوعات کی پروسیسنگ میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا،پاکستان کی جانب سے حلال مصنوعات کی مانگ کو پورا کرنے کےلئے ملائیشیا کو حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کی پیشکش کی گئی، وزیر اعظم نے پاکستان سے ملائیشیا کو حلال گوشت کی برآمدسالانہ 200 ملین ڈالر تک لے جانے کی تجویز دی،دونوں فریقوں نے سٹریٹجک شراکت داری ،یکم اگست 1997 کو دستخط کئے گئے دفاعی تعاون کے مفاہمت نامے کے حوالے سے دوطرفہ دفاعی تبادلوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور نومبر 2023 میں اسلام آباد میں ہونے والی 14ویں مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون (جے سی ڈی سی ) میں کئے گئے فیصلوں کو سراہا، اعلیٰ تعلیم ،فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے اداروں میں تعلیمی روابط ،تعاون بڑھانے ،ہوا بازی ، پروازوں کے تعاون وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بعد ازاں دونوں وزرائے اعظم نے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور تعاون کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی،دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت و دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کااعلان اورغزہ ،کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا، پاکستان ملائیشیا کو سالانہ 200 ملین ڈالر مالیت کا حلال گوشت اور 100,000 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کرےگا،ملائیشیا ،پاکستان کے درمیان کل تجارت 1.4 بلین امریکی ڈالر رہی جس میں پام آئل، ملبوسات، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور کیمیکل پر مبنی مصنوعات ،الیکٹرانک مصنوعات شامل ہیں،شہباز شریف نے کہا پاکستان معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے چاول کی درآمد میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے علاوہ دفاع، سیاحت، زراعت، گرین انرجی، ہنر مند افرادی قوت ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں مزید تعاون کی راہیں تلاش کرنے کےلئے شاندار اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے کہادونوں ممالک مشترکہ طور پر تجارت ،سرمایہ کاری میں تعاون کی نئی بلندیوں کی جستجو کریں گے،دفاعی ،سکیورٹی تعاون مزید بڑھایاجائےگا،ملائیشیا میں تعلیم حاصل کرنےوالے ہزاروں پاکستانی طلبا عوامی سطح پر رابطوں کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے،ملائیشیا کی ترقی کو تمام مسلم ممالک کےلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے جہاں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شہبازشریف نے کہامسئلہ کشمیر،غزہ کی دل دہلا دینے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جہاں معصوم بچے، مرد اور خواتین جاں بحق ہو رہے ہیں،اسرائیلی افواج کی طرف سے غیر معمولی نسل کشی اور قتل عام کے تحت غزہ میں شہروں کو مسمار کیا جا رہا ہے ،فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،کئی دہائیوں سے بڑی قربانیاں دینے کے باوجود لوگوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے، ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ، بہت سے تھرڈ کلاس جیلوں میں نظربند ہیں ،سخت سزا دی جا رہی ہے،امید ہے سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں کشمیریوں کو جلد حق خودارادیت مل جائے گا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا دونوں فریقوں نے متعدد امور پر اتفاق کیا،فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کےلئے رواںماہ کوالالمپور میں ہونے والے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کےلئے جلد ہی کراچی میں ملائیشین ٹریڈ آفس کھولا جائے گا،ملائیشیا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت ،سیمی کنڈکٹر سمیت مختلف شعبوں میں مزید ہنر مند افرادی قوت کی تلاش میں ہے ،پاکستان بھی ہنرمند افرادی قوت کا ذریعہ بن سکتا ہے،ملائیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ ٹن باسمتی چاول درآمد کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
انور ابراہیم نے جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہتے ہوئے کہاشہباز شریف نے غزہ کا مقدمہ موثر انداز میں لڑا ،غزہ ،لبنان میں جاری جارحیت دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں بلکہ بین الاقوامی نظام کی خلاف ورزی ہے،ملائیشیا کشمیر پر سلامتی کونسل قراردادوں پر کاربند ہے اور تنازع کے دوستانہ حل پر یقین رکھتا ہے۔
قبل ازیں ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کا وزیر اعظم ہاو¿س پہنچنے پر شہبازشریف وکابینہ اراکین نے پرتپاک استقبال کیا،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے،ملائیشیا کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاﺅس کے لان میں پودا لگایا ،دعامانگی۔
دریں اثنا اعلیٰ سطحی بزنس ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہادونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو مشترکہ منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، معاشی تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے، ملائیشیا کو اعلیٰ قسم کا حلال گوشت جلد برآمد کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں ہنرمند افراد کیلئے وسیع مواقع دستیاب ہیں،ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کروں گا ،دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ،دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد میں تیزی لائی جائے گی،پاکستان ،ملائیشیا دنیا کے دیگر ممالک کیلئے رول ماڈل ہیں۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا بزنس ڈائیلاگ کے انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف ،بزنس لیڈرز کا شکرگزار ہوں،پاکستان میں نسٹ میں بہترین ریسرچ کی جاتی ہے، پاکستان کے سائنس ،ریسرچ کے شعبہ میں تجربات سے استفادہ کریں گے،معاشی ترقی و سرمایہ کاری کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، برآمدات کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں، گوشت، چاول پاکستان سے درآمد کر سکتے ہیں۔
مزید برآں اپنی ٹوئٹ میںوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، دورے سے امن،خوشحالی ،علاقائی ترقی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی،آئیں ملکر پاکستان اور ملائیشیا کا مستقبل روشن بنائیں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی موجودگی میں اسلام آباد میں پاکستان ،ملائیشیا کی تاجر برادری کے درمیان 4اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، وزیر تجارت نے کہامعاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ،کاروباری تعلقات کو مزید تقویت پہنچے گی ،مستقبل قریب میں مزید معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















