قومی وصوبائی اسمبلی کے 3حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں خارج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے قومی وصوبائی اسمبلی کے 3حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں خارج کردیں۔

چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے مجلس وحدت مسلمین کے انجینئر حمید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا،این اے 47میںساجدطوری ،الیکشن کمیشن اورپی کے 99 بنوں،پی کے 78پشاور میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دی گئیں۔

پشاورہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے پر الیکشن کمیشن کی سخت سرزنش کی گئی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کیوں فریق بن رہا ہے؟امیدواروں کو آپس میں لڑنے دے،الیکشن کمیشن کیوں اپنی ساکھ خراب کر رہا ہے؟ کیاعدالت الیکشن کمیشن کیخلاف سخت احکامات جاری کرے؟۔