آئی ایم ایف سربراہ بھی بٹھا دیں معیشت نہیں چل سکتی،عارف علوی

لاہور: (خبر نگار)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے فارم 47والے لوگوں کی عزت کیسے کریں،آئی ایم ایف سربراہ بھی بٹھا دیں معیشت نہیں چل سکتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ونگ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عارف علوی نے کہامعیشت لوگوں کےساتھ انصاف کرنے سے چلتی ہے، حکمران لوگوں کے ساتھ مل کر نہیں چلیں گے تو معاشی استحکام نہیں آئے گا،میڈیا پر پابندی ہے،لوگوں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا،آڈیو ریکارڈنگ کرکے سب کو سناتے ہیں،شرم نہیں آتی،آدمی بڑے عہدے پر پہنچے تو عاجزی ہونی چاہیے ، عمران خان نے صحیح کہا سارے ان پڑھ ہیں،ایران نے مقابلہ کر کے دکھایا تعریف کرتا ہوں، فلسطین پر ظلم و بربریت جاری ہے کوئی بول نہیں رہا۔