جے یوآئی امیر منتخب،پارلیمنٹ جعلی، انتخابات کرائے جائیں،فضل الرحمن

پشاور:(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،فضل الرحمن بلامقابلہ امیر ،عبدالغفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے تمام اراکین نے دونوں رہنماﺅں کو متفقہ طور پر 5سال کےلئے امیر اور جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔

پارٹی امیر منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاآئینی ترامیم پر اپنا موقف واضح کردیا ، حکمران سیاسی مقاصد کیلئے آئینی ترامیم کی طرف جارہے ہیں،پارلیمان کو اتنی بڑی ترامیم کا حق نہیں ، جعلی پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کرنا زیادتی ہے ، حکومت مسودے تیار کرکے ایک دوسرے سے شیئر کرے،پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی ،جے یو آئی اپنے اپنے مسودے بنا رہی ہیں، شخصیات کے درمیان نہیں پھنسنا چاہیے۔

امیر جے یوآئی نے کہا آئینی ترامیم کے ذریعے مارشل لا لگا رہے تھے ،سپورٹ نہیں کیا ،جتنی بھی دھاندلی کرلیں مینڈیٹ چرا لیں میدان نہیں چھوڑیں گے،آئینی عدالت کے حق میں ہیں ،ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔

فضل الرحمن نے کہا لبنان کی آگ پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،اسرائیل عرب دنیا اور خلیجی ممالک تک جنگ کو وسعت دینا چاہتا ہے،پاکستان، سعودی عرب ، مصر، انڈونیشیا و دیگر اسلامی ریاستوں کو اکٹھا کرے، آگ عرب دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اب صرف بات فلسطین نہیں رہ گئی،پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینا اوررکاوٹیں ڈالنا غیر جمہوری عمل ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گفتگو بچگانہ ہیں، صوبوں کے اندر انقلاب لانے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔