انقلاب کا اعلان،ایک گولی کاجواب 10سے دیں گے،علی امین گنڈا پور

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے باضابطہ انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا بس بہت ہوگیا،ایک گولی کاجواب 10سے دیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا پہلے عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ملک کےلئے اف تک نہیں کیا اب بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں، کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں،ایک کا پتہ نہیں چل رہا، سیدھے شیل مار کر 50 سے زائد کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر شیل ،گولیاں برسائی گئیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاپورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، کئی پولیس اہلکار ہتھے چڑھے لیکن میں نے ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو تم کو چھوڑ دیا تھا،بس بہت ہوگیاتم ایک گولی چلاو گے تو 10 چلائیں گے، تم ایک شیل ،لاٹھی ماروگے جواب میں 10 ماریں گے،پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کرو، سب متحد ہو جائیں اگر تم لوگ کہتے ہو سب ہمارا ہے، اور وہ ماریں گے تو پھر مرنے کےلئے تیار ہو جائیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا میرا واضح پیغام دھمکی نہیں ، اصلاح کی آخری وارننگ ہے،ادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہوجائیں، عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں، ادارے بیچ میں نہ آئیں پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، باقاعدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں۔