کراچی:(بیورورپورٹ)کوٹہ سسٹم میں توسیع قبول نہیں،حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اراکین نے کہاشہری سندھ کیلئے کیے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے، کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع کسی صورت قبول نہیں ہوگی،حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتل عام ہے،کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے،ایم کیو ایم نے اپنے اراکین کو حکومتی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرادی۔
کوٹہ سسٹم میں توسیع مسترد،حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض

















