اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججزکسی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں،ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ ،ہائیکورٹس کے ججز کے نام کھلا خط لکھ دیا ۔
خط لکھنے والوں میں سینئر وکلا منیر احمد کاکڑ ، عابد ساقی، ریاست علی آزاد، عابد منٹو، بلال حسن اور صلاح الدین بھی شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنےوالے منتخب نمائندے بھی ناواقف تھے،مجوزہ آئینی ترامیم کو حمایت حاصل ہے نہ موثر بحث کرائی گئی، صرف کہا جا رہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے،آپ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، اب موقع ہے اپنا انتخاب کریں،خط میںمعزز ججز سے درخواست کی گئی کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں کیونکہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے
نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی،ججز حصہ نہ بنیں،وکلا کاکھلا خط



















