حسن نصر اللہ کا قتل اشتعال انگیزی ،خطے میں عدم استحکام بڑھے گا،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے حسن نصر اللہ کے قتل کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہیں،شہری آبادیوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے، حملے و عالمی قوانین کی پامالیاں تشویشناک حد تک بڑھ گئیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا اسرائیلی افواج شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں، اسرائیلی افواج سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، حملوں سے متاثرہ افراد، خاندان اور لبنان کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان لبنان کے عوام کےساتھ یکجہتی کےلئے کھڑا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے اورامن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔