لاہور:(کامرس رپورٹر) میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چودھری بلا مقابلہ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر لاہور چیمبرمنتخب ہو گئے۔
میاں ابوذر شاد لاہور کے ایک معزز اور معروف کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے 2013 میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں جس سے ان کی کاروباری برادری کےلئے گہری وابستگی اور مسائل کے حل کےلئے عزم کی عکاسی ہوتی ہے،اس سے قبل، پیاف،پی بی جی،پروگریسو الائنس (PPPA) نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور تمام 32 نشستوں پر فیصلہ کن فتح حاصل کی۔
میاں ابوذر شادلاہور چیمبر کے صدر،خالد عثمان سینئر نائب صدر منتخب

















