اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے آپ نے پارلیمان نہیں، پارلیمنٹ نے آپکو بنایا، کہا 17 ہوں گے تو 17 ہیں، آئین میں کی گئی ترمیم کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی، عدلیہ کسی مارشل لا کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی اور آئینی ترمیم پر شور برپا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہامخصوص نشستوں پر فیصلے سے بہت سے سوالات پیدا ہوئے ، معاملے کو اتنا پیچیدہ کردیا گیا سلجھانا ناممکن ہوگیا ،روزانہ سنتے ہیں فلاں قانون آئین سے متصادم تھا ،کیا عدالت کا کوئی بنچ بھی غلطی کرسکتا ہے یا نہیں؟ پارلیمنٹ کے بنائے قانون کو اڑا دیا جاتاہے،فیصلے میں الیکشن ایکٹ کو بار بار توڑا گیا، عدلیہ غلطی کا مرتکب ہوجائے تو اسباب کیا تھے؟ طے ہو جانا چاہیے اگر کوئی فیصلہ آئین سے متصادم ہو تو کون ٹھیک کرےگا؟۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا اراکین کو 3دن کے اندر پارٹی جوائن کرنا ہوتی ہے آئین و قانون 3 دن کا وقت دیتا ہے،آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا آئین پنجرے کو 5سال بند رکھتا ہے ،آئینی شرط کو آپ توڑ کرپنجرہ کھولتے ہیں اور پی ٹی آئی میں جانے کا کہتے ہیں یہ کیا ہے؟ اختیار کہاں سے آگیا اختیار اگر لیا تو غلط لیا۔
عرفان صدیقی نے کہانظریہ سہولت اور مکمل انصاف کے تحت فیصلہ ہوتا ہے کسی ایک رکن نے بھی نہیں کہا پارٹی بدلنا چاہتے ہیں آپ کس قانون کے تحت کہہ سکتے ہیں فلاں پارٹی میں چلے جاو¿؟ ،مسئلہ پیدا کردیا گیا کس طرف جائیں؟۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا آئینی وفاقی عدالت کا قیام ضروری ہے، معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،مخالفت برائے مخالفت سے گریز کریں، تجاویز ضرور دیں،کسی بھی شخص سے منسوب ہماری کوئی سوچ نہیں،لوگ اپنے جائز فیصلوں کےلئے سالوں سال انتظار کرتے ہیں،عدالت سیاسی فیصلے سننے میں مصروف ہے،اداروں کے مفاد میں بات کریں شخصیات پر بات نہ کی جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہابھٹو شہید کیس میں انصاف لینے میں 45سال لگ گئے، عدالتی نظام کو ریفارمز کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لےکر چلنا چاہتی ہے، آئینی عدالت پر پی ٹی آئی کے پاس کوئی تجویز ہے تو دیں،پارلیمنٹ قانون سازی کا حق رکھتی ہے،پارلیمنٹ کو قانون سازی سے صرف سیاست کےلئے روکا جاتا ہے۔
پلوشہ خان نے کہاملک میں مذموم ایجنڈے کے تحت آگ بھڑکائی جارہی ہے،میثاق جمہوریت پر عمل ضروری ہے،بلاول بھٹو زرداری پر فرض ہے بےنظیر شہید کاکام پورا کریں،آئینی عدالت سے وفاق مضبوط ہوگا، عدالت کے قیام سے کسی ایک صوبے کی اجارہ داری نہیں ہوگی۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















