بجلی صارفین کیلئے بری خبر،30 ستمبر سے 200 یونٹ تک ریلیف ختم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی صارفین کیلئے بری خبر،30 ستمبر سے 200 یونٹ تک ریلیف ختم،بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے بڑھ کر 23.59،101سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ کا ٹیرف7.12 روپے بڑھ کر 30.07،ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے بڑھ کر 11.69 روپے ہوجائے گا،101سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھ کر14.16 روپے ہوجائےگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہےگا، ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔