کاروبار سہولت مراکزسے تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے،شہنشاہ فیصل عظیم

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم نے کہا ہے بزنس فیسلی ٹیشن سنٹرز کے قیام سے صوبے میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ، نئے کاروبار شروع کرنے کےلئے 31 وفاقی و صوبائی محکموں کے این او سیز ایک ہی چھت تلے فراہم کیے جارہے ہیں جن سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

صوبائی سیکرٹری نے الفلاح بلڈنگ لاہور میں قائم بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر(کاروبار سہولت مرکز) کا دورہ کیا ،سرمایہ کاروںکےلئے نئے کاروبار کے آغاز میں سہولت مہیا کرنے کےلئے حکومت کی فراہم کردہ ون ونڈو سروسز کا جائزہ لیا۔

سنٹر کے جنرل منیجر عابد سلیم نے سیکرٹری اطلاعات کو بریفنگ دی صوبے میں کاروبار کے آغاز کےلئے محکمہ صنعت و تجارت اور ماحولیات سمیت مختلف محکموں کے این او سیز ضروری ہیں ،5وفاقی محکمے بھی شامل ہیں، این او سیز کے اجرا کےلئے 15دن کا وقت مقررکردیا،شہنشاہ فیصل عظیم نے بزنس سہولت سینٹر میںمختلف محکموں کی جانب سے دی جانےوالی سہولیات کا معائنہ کیا اورعملے کو درخواست گزاروں کےلئے مزید آسانی پیدا کرنے کی ہدایات دیں، جنرل مینیجر نے سیکرٹری اطلاعات کو مزید آگاہی کےلئے بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ نیوز لیٹر پیش کیا۔