راولپنڈی،وانا:(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف عوام کاکردار اہم ہے، د شمن قوتوں کے تمام عزائم ناکام بنائیں گے،پاک فوج قانون نافذ کرنےوالے اداروں، کے پی پولیس سے تعاون جاری رکھے گی،عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا ،سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے افسروں ،جوانوں سے ملاقات کی،پیشہ وارانہ تیاریوں ،مثالی جذبے،بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہادشمن قوتوں ،سہولت کاروں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
جنرل سید عاصم منیر نے ملکی حفاظت کےلئے سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عزم کا اظہار کیا پاک فوج خیبر پختونخوا پولیس سمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو تکنیکی مددو مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
آرمی چیف نے خیبر پختونخوا عوام کے امن کے قیام اور جنوبی وزیرستان انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کا بھی اعتراف کیا ،ترقی و خوشحالی کےلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
جنرل سید عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے لوث حمایت ،پاک فوج کےساتھ تعاون پر اظہار تشکر کیا،قبل ازیں وانا پہنچنے پر آرمی چیف نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا، کور کمانڈر پشاور نے پرتپاک استقبال کیا۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















