اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے عدلیہ نظریہ ضرورت کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرالے۔
اپنے بیان میںخواجہ آصف نے کہالگتا ہے آئینی ترامیم کے پیکیج میں ایک اورشق شامل کرنا پڑے گی، عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرالینی چاہیے،وزیر دفاع نے پوچھا عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کرالینی چاہیے، کیا خیال ہے؟۔
قبل ازیںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملکر چلنا اور آئین کا احترام پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں نہیں، دوسری جماعتیں اجتماعی قیادت کو فروغ دے رہی ہیں،امید ہے آئینی ترامیم پر کچھ نہ کچھ اتفاق رائے ہو جائے گا
عدلیہ نظریہ ضرورت کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرالے،خواجہ آصف

















