کیپسیٹی چارجز میں کمی سے انکار،معاہدوں سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی،آئی پی پیز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی پی پیزنے کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی نرخوں میں کمی سے انکار کرتے ہوئے زبردستی کرنے پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کی دھمکی دےدی۔

پیپکو ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کمپنیوں کے مالکان نے حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا معاہدوں سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی،حکومت پہلے اپنے 52 فیصد پاور ہاوسز کے نرخ کم ،بجلی بلوں پر 38 فیصد ناجائز ٹیکسز واپس لے،مالکان نے کہاحکومت پہلے خود ٹیکس ختم پھر مذاکرات کرنے آئے۔