اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کے ٹو پہاڑ کی پرمٹ فیس میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
غیر ملکیوں کےلئے موسم خزاں میں کے ٹو پہاڑ کی پرمٹ فیس 2500اور موسم سرما میں 1500 ڈالرز مقرر کر دی گئی،پاکستانی کوہ پیماوں کوایک لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکیوں کےلئے ٹریکنگ فیس 100 ڈالرز سے بڑھا کر 300ڈالرز مقرر کردی،کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کےلئے الگ الگ پرمٹ لینا ہو گا۔
کے ٹو پہاڑ کی پرمٹ فیس میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

















