لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کاملکی پالیسی کےخلاف بات کرنا اینٹی سٹیٹ جانے کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف ڈرامے بازی بند کریں ،علی امین گنڈاپور اپنے بیان میں بتا چکا افغانستان سے کیوں بات کرنے جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاآپ کا وزیراعلیٰ کہتا ہے میں اپنی مرضی کے فیصلے کروں گا، اپنے نالائق وزیراعلیٰ کو بتائیں کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی وفاق بناتا ہے صوبے نہیں،اپنے صوبے کی بہتری کےلئے سفیروں سے ملاقات کرنا اچھی بات ہے، وزیراعظم کےساتھ غیر ملکی دوروں پر جانا وفاق کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہادوسرے ملک کے نمائندوں کےساتھ کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کا وفاق کو بائی پاس کرکے ملنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے،نظر آرہا ہے آپ لوگ کس ایجنڈے پر چل رہے ،آنکھیں بند نہیں کیں ،قوم بھی آپ کا ڈبل سٹینڈرڈ اور مکاریاں جان چکی ہے۔
کسی وزیراعلیٰ کا ملکی پالیسی کےخلاف بات کرنا اینٹی سٹیٹ جانے کے مترادف ہے،عظمیٰ بخاری



















