عدلیہ میں ترامیم پر سمجھتے ہیں چپ بیٹھ جائیں گے تو بھول ہے، عمران خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے عدلیہ میں ترامیم پر سمجھتے ہیں چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو بھول ہے،جمہوریت کا قتل عام ہو رہا ہے ،سپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا تھا؟ ،جان کی قربانی دینے کےلئے تیار ہوں مگر کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاآزادی کی جنگ میںقربانیاں دینا پڑتی ہیں ، شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے بچایا،نئی آئینی ترمیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے کی جارہی ہے ،ملک میں جمہوریت تو ہے ہی نہیں،میڈیا پر پابندیاں ،ججز کو دھمکایا جا رہا ہے، پارٹی کو سٹریٹ موومنٹ کےلئے تیار کر رہے ہیں، کچھ بھی ہوجائے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے اجازت دیں یا نہ دیں۔

دوسری جانب عمران ،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاو¿نڈز کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی،سماعت کے دوران وکلا صفائی نے نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح جاری رکھی۔