بڑوں کوایکسٹینشن کی فکر،جتھے ختم ، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں،فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یو آئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے اداروں کے بڑوں کو ملک نہیںایکسٹینشن کی فکر،جتھے ختم کرکے پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں،ایکسٹینشن کا عمل فوج سمیت ہرادارے میں غلط ہے اگر حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی دیاجائے، یاد ہے کس طرح ہاتھ مروڑ کر ایک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرائی گئی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہااراکین پارلیمنٹ کےساتھ پیش آئے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر حق تو تھا واقعہ کے بعد ایوان کو 3 دن کیلئے بند کردیا جاتا،کے پی کے میں پولیس نے دھرنا دیا ہوا ہے، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان میں پولیس احتجاج پر ہے اگر پولیس نے فرائض ادا کرنا چھوڑدئیے تو کیا ہوگا ملک کا؟۔

جے یوآئی سربراہ نے کہاپارلیمنٹ میں بیٹھ کر کسی کی ایکسٹینشن کی تائید کیوں کریں گے؟،تسلیم کرنا چاہیے عدالتی نظام فرسودہ ہوچکا ، جتھوں کو ختم کریں اور پارلیمنٹ کا مضبوط بنائیں، عدالتیں سیاسی گروہ بن چکیں، کوئی عدالتیں کسی کو سپورٹ کرتی ہیں کوئی کسی کو، حکومت کو کہوں گا عدالتی نظام میں اپوزیشن کےساتھ ملکر اصلاحات لائی جائیں،،سپریم کورٹ میں 60 ہزار سے زائد مقدمات زیرالتوا پڑے ہیں، کیا نہیں ہوسکتا آئینی معاملات کیلئے الگ عدالتیں بنائی جائیں؟ ملک میں انگریز دور کا عدالتی نظام چل رہا ہے، اعتماد کو بحال ، پارلیمنٹ کو سپریم بنانا ہوگا،کوئی بات کریں تو توہین عدالت ہوجائے گی، بلوچستان پر بات کریں تو ایجنسیاں آجاتی ہیں۔