بجلی مزید 1.74 روپے یونٹ مہنگی، ایک آئی پی پی نے نرخ میں کمی کر دی

اسلام آباد، کراچی (بیورو رپورٹ) حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی، قیمت میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا،حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا، بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا اور بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں پر ہوگا، قبل ازیں نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا،دریں اثناءایک آئی پی پی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان نے کہا ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں، آئی پی پی مالک شہریار چشتی نے کہا قیمت اس لیے کم کر رہے ہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے، وسیع قومی مفاد اور صارف کی صلاحیت کے مدنظر بجلی کی قیمت کم ہونی چاہیے، 2021 میں تمام آئی پی پیز نے ریٹ آف ریٹرن میں 11 فیصد کمی کی، 2021 کی طرح ایک مرتبہ پھر بجلی قیمت میں کمی ہونی چاہیے، آئی پی پیز کے معاملے میں پورے نظام کوری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے، اگربجلی کی قیمت صارفین افورڈ ہی نہیں کر سکے گا توبجلی بنانےوالی کمپنیاں بھی نہیں چل پائیں گی،کیپسٹی چارجز میں بڑا حصہ فیول کاسٹ کا ہوتا ہے