روس کو بیلسٹک میزائل کی باتیں اسرائیلی اتحادیوں کا پراپیگنڈا ہے: ایران

تہران (مشرق نیوز) ایران نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران نے یوکرین کے خلاف استعمال کیلئے روس کو بیلیسٹک میزائل فراہم کئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ایسی سب اطلاعات کو جھوٹا پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا یہ پراپیگنڈہ اسلئے کیا جا رہا ہے کہ مغربی طاقتیں اسرائیل کیلئے اپنی مدد اور اسرائیل کو دئیے گئے اسلحہ پر پردہ ڈال سکیں اور الٹا ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا بہانہ تراش سکیں۔ایران کے بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی پراپیگنڈہ نیوز کی اشاعت بعض ملکوں کی طرف سے بھدے پراپیگنڈے کی مثال ہے۔ حالانکہ اسرائیل کو وہ خود مسلسل بھاری اسلحہ دے رہیں۔ درحقیقت وہ اپنے اسرائیل کو دئیے ہوئے اسلحہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایرانی وزار خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر لکھا ہے کہ یہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے غیر قانونی طور پر اسلحہ فراہمی کو چھپانا چاہتے ہیں۔