اسلام آباد، لاہور (بیورو رپورٹ+ اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزرا نے کہا ہے ”کی بورڈ“ کے ذریعے سے انقلاب لانے والے عوام کےلئے کچھ نہیں کر سکتے، لوگ خود نہیں نکلے، کل انہیں زبردستی جلسہ کےلئے لایا گیا تھا، وفاقی وزرا عطاءتارڑ اور انجینئر امیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گزشتہ روز جلسے میں جو زبان استعمال کی وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کی توہین ہے، عدالت میں پیشی کےلئے یہ بیمار ہو جاتے ہیں اور جلسے میں باآسانی شرکت کرتے ہیں، گالم گلوچ کی سیاست ان کی روایت رہی ہے، کل کے جلسے میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا، کرپشن کے پیسے پر خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی والے آپس میں دست و گریبان ہیں، عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا، پختون خواتین کے بارے میں اچھی روایت رکھتے ہیں، کل کے جلسے میں مریم نواز کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، کل کا جلسہ بڑھکوں اور اداروں کو دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا،عطاءتارڑ نے کہا پختون قوم روایات کی امین ہے ماں، بہن، بیٹی کے احترام کی پختون روایات صدیوں پر محیط ہیں، سٹیج پر کھڑے ہو کر خاتون کو للکارنے والا دہشت گردوں اور مجرموں سے ڈرتا ہے، اندر سے کھوکھلے انسان ہی صرف دھمکیاں دے سکتے ہیں، آپ کو چاہیے تھا کہ قوم کو بتاتے کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کیا جائے گا؟ مریم نواز نے ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق کا ورد کیا، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں 12 سالہ دور اقتدار میں ایک بھی معیاری منصوبہ نہیں بنایا، منافقت کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، تحریک انصاف کے اندر تصادم ہی تصادم ہے، پی ٹی آئی کا ناکام جلسہ پوری قوم نے دیکھ لیا، ابھی بھی وقت ہے، سنبھل جائیں اور صوبے کے عوام کی خدمت کریں مگر علی امین گنڈا پور صرف کمیشن لینے اور لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے میں مصروف ہیں، آپ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں ذرا سنجیدگی اپنائیں، فیک نیوز کے حوالے سے ہفتے میں ایک بار میڈیا کو بریفنگ دیں گے، کی بورڈ سے انقلاب لانے والے عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، لوگ خود نہیں نکلے، کل انہیں زبردستی جلسہ کےلئے لایا گیا تھا،ادھر ن لیگ کے رہنما اور سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے علی امین گنڈاپور کا مستقبل وزارت اعلیٰ سے اڈیالہ جیل نظر آ رہا ہے، جو پیسے کے پی کی عوام پر لگنے چاہیے تھے وہ جلوسوں، اسلام آباد میں چڑھائی پر لگائے گئے، پی ٹی آئی جلسے میں بھڑکوں کے علاوہ کچھ نہیں، گزشتہ 6 مہینے سے جس کا شور تھا وہ کل ختم ہوا، جلسہ کریں گے، پورا پاکستان نکلے گا، ہر شہر گلی سے لوگ نکلیں گے مگر کل اسلام آباد کا ایک گراو¿نڈ بھی بھرا نہیں جا سکا،سینیٹر نے کہا جلسے میں تقریریں کیا بہترین بھڑکیں تھیں، مجھے اپنے بچپن کی ”سلطان راہی‘ ‘کی فلمیں یاد آ گئیں جس میں بھڑکیں سن کر ہنسی ہی نکل سکتی ہے۔
کی بورڈ کے ذریعے انقلاب لانے والے عوام کےلئے کچھ نہیں کر سکتے:وفاقی وزرا



















