لاہور،کراچی:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی،عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد جلسے پر پوسٹ کی گئی فیک ویڈیوز اور تصاویر کی نشاندہی کردی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا بندے نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جانب سے فیک ویڈیو، تصاویر شیئر کرکے شرکا کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، عارف علوی کی جانب سے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی شیئرویڈیوکشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کوبھی نمبر بڑھانے کیلئے پرانی ویڈیوز شیئر کرنا پڑی،شہبازگل بھی اگست کے مہینے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہے۔
دوسری جانب سابق صدر عارف علوی نے ایکس پرپرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرلی،اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا ویڈیو کسی پرانے موقع کی تھی ڈیلیٹ کردی ،اپنی غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی،جلسے پر فیک ویڈیوز ،تصاویر شیئر،علوی کی معذرت



















