راہداری ضمانت منظور ،عدالت نے گنڈا پور کو گرفتار کرنے سے روکدیا

پشاور: (بیورورپورٹ)راہداری ضمانت منظور پشاور ہائیکورٹ نے گنڈا پور کو گرفتار کرنے سے روکدیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،2 رکنی بنچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی، پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا،دوران سماعت عدالت نے کہا درخواست کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں، کسی بھی مقدمے میں درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ملک کا نظام بے نقاب ہوگیا، مزید بے نقاب کریں گے،جلسہ ہوگا اور ہر صورت ہوگا، اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضر ہوں، پرچی پر گورنر بن گئے ابھی تک گورنر بننے پر یقین نہیں آ رہا،مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عدالت میں جواب دینا ہوگا،علی امین گنڈاپور نے مزید کہا پوری دنیا جانتی ہے یہ بے بنیاد ایف آئی آرز ہیں، ورکر سے لےکر لیڈر تک زیادتیاں ہو رہی ہیں، میں بذات خود ایک این او سی ہوں، ان کو بتاوں گا این او سی کیا ہوتا ہے۔