لاہور: (اپنے نمائندے سے) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے خواجہ آصف کھسک گئے،معافی غلط کام کرنے والا مانگتا ہے،چلتی معیشت کو تباہ کیاگیا ،خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
لاہور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ،کسی اورکی منتیں کرنے کی ضرورت نہیں،منتیں تو خواجہ آصف نے کیں ۔
عمر ایوب نے کہاخواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ،معافی غلط کام کرنے والا مانگتا ہے،بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے،جنرل باجوہ، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا۔
خواجہ آصف کھسک گئے،معافی غلط کام کرنے والا مانگتا ہے:عمر ایوب



















