اسلام آباد(بیورورپورٹ)سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری ، آئی پی پیزکےخلاف جاری تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں،تحقیقاتی ٹیم نے 13 آئی پی پیز مالکان کواسلام آباد طلب کرلیا ،فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے بااثر اراکین نے ریکارڈ ،ڈیٹا اکٹھا کرنے کےلئے مختلف پلانٹس کا دورہ بھی کیا،آئی پی پیز کے سینئر ایگزیکٹوزکو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ،مالکان کو باورکروایا جائےگا ملک کو تعاون کی ضرورت ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن ایم علی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز مالکان سے 2021 میں ہونےوالی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،چینی آئی پی پیز سے رعایت حاصل کرنے کےلئے حکومتی ٹیم اعلیٰ سطح پر بات کرے گی جبکہ سرکاری پاورپلانٹس کے کپیسٹی پیمنٹ اور منافع میں بھی کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
دوسری جانب پاور ڈویژ ن نے تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا،اعلامیے کے مطابق خبروں میں صداقت نہیں،آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا۔
پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری،آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل

















