ن لیگ سے براہ راست مذاکرات کیے نہ ہی خواہش ،اپنے موقف پر قائم ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے ن لیگ سے براہ راست مذاکرات کیے نہ ہی خواہش ،اپنے موقف پر قائم ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابطور اپوزیشن جماعت سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی،کوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماو¿ں سے مذاکرات کیلئے رابطے میں نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاقومی اسمبلی کی کارروائی پرسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی کوئی آفر دی نہ ہی فیور مانگا،حکومت سے براہ راست مذاکرات نہ کرنے کے مو¿قف پر قائم ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماپی ٹی آئی سے مذاکرات پر تقسیم ہوگئے،احسن اقبال ،خواجہ آصف مذاکرات کے حق میں نہیں ،سعد رفیق، رانا ثنا،ایاز صادق مشروط مذاکرات سے متفق ہیں،ن لیگ کی سینئر قیادت فضل الرحمن اور محمود اچکزئی سے بات چیت جاری رکھنے پرآماد ہ ہے۔