راولپنڈی:(بیورورپورٹ) نیب نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میںزلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کےلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
سپیشل پراسیکیوٹر نیب راولپنڈی نے موقف اپنایازلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کی بجائے جان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ،مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے،زلفی بخاری کی اسلام آباد میں 7 کنال اور اٹک میں 1300 کینال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے،پی ٹی آئی رہنما نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے شریک ملزم ہیں ۔
زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے درخواست دائر

















