اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے غیر ملکی جریدے ”دی ڈپلومیٹ“ کے آرٹیکل کو غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن قراردےدیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں ”دی ڈپلومیٹ“ جریدے کے شائع ہونے والے آرٹیکل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاملکی خارجہ پالیسی پر حملے کامیاب نہیں ہوں گے، آرٹیکل میں دیا گیا تاثر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے جو پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔
دریں اثناوزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر نے کہا آرٹیکل جھوٹ و سیاق و سباق سے ہٹ کر لکھا گیا، غیر ملکی شخصیات کے دورے پورا سال جاری رہتے ہیں، آرٹیکل میں چین کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورے اور دہشتگردی واقعات کے درمیان گمراہ کن ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
دی ڈپلومیٹ کاآرٹیکل چین سے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے، عطا تارڑ

















