عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی،علی امین گنڈا پور

ڈی آئی خان: (مشرق نیوز) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے صوبے میں امن و امان کے مسائل کا اعتراف کرلیا۔

ڈی آئی خان میںترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاصوبے میں امن و امان کی صورتحال بڑا مسئلہ ہے،سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،فورسز کو جدید اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی دینگے۔

وزیراعلیٰ نے کہاہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے،منشیات فروشوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج ہو رہا ہے،میں صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کو اپنا حق ملے گا، آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے، عوام پر کوئی احسان نہیں ۔

علی امین گنڈا پور نے کہاآپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنی ہے، تنقید کرنے کی بجائے عملی کام کریں، اپنے فائدے کیلئے دوسرے کو نقصان نہ پہنچائیں،حکومت کی ٹیم بنیں، معاشرے میں شعور لانا ہے، محکمے و ادارے آپ کی خدمت کے خواہش مند ہیں، بجلی و لوڈشیڈنگ صوبے کا کام نہیں، بجلی چوری سے پرہیز کریں، چوری کرو گے تو لوڈشیڈنگ ہوگی،وزیراعلیٰ نے کہاصوبے نے اپنے حصہ کا آئی ایم ایف کو پورا پیسہ دیا ، اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں،ادارے عوام کے غلام ہیں،ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کروں گا، عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کریں گے۔