لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے ن لیگ،پیپلز پارٹی دونوں کو سنجیدہ ہونا پڑےگا،ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چودھری امجد جٹ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سردار سلیم حیدر نے کہان لیگ،پی پی کوآرڈی نیشن کمیٹی میں موجود تھا،توقع ہے ن لیگ طے کی گئی باتوں پر من و عن عمل کرے گی،گورنر پنجاب نے امجد جٹ سے چچا زاد بھائی قیصر جٹ کے قتل پر تعزیت کی،پولیس کو واقعہ کے ملزم جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
ن لیگ،پی پی کو سنجیدہ ہونا پڑےگا،ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا،گورنر پنجاب

















