پنجاب پولیس کے شیر جوانوں کاکچہ آپریشن میں حصہ لینے سے انکار،راستے سے واپس

لاہور:(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے شیر جوانوں کاکچہ آپریشن میں حصہ لینے سے انکار ، 4روز قبل ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بس سے اتر کر واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے متعلقہ انچارج کو جواب دیا اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں مگر کسی صورت کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے، 25 اہلکاروں کے روئیے اور انکار پر متعلقہ انچار ج نے اہلکاروں کےخلاف رپورٹ بھیج کر کارروائی کی سفارش کردی۔

ادھرڈی پی او رضوان عمر گوندل نے خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہافاروق آباد سے واپس آنے والے تمام اہلکار ڈیوٹی پر حاضر ہیں،غلط خبر چلائی گئی ،سختی سے ترید کرتا ہوں، اہلکاروں کی ڈیوٹی سے غفلت و لاپرواہی پر محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہتا ہے فی الوقت کوئی ملازم غیر حاضر نہیں پایا گیا،پنجاب پولیس کچہ میں کریمنلز کےخلاف پوری طاقت کے ساتھ نبردآزما ہے،عوامی جان ومال کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں ،ریاست و قانون کی حکمرانی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا، کچہ کریمنلز کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔