کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے ریاست سے ناراضگی کسی صورت قبول نہیں،بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا شہدا نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنا مقدس خون بہایا،حکومت نوجوانوں کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، بلوچستان کے غریب و مستحق بچوں کو میرٹ پر آگے لارہے ہیں ، بچے ،بچیاں بہترین تعلیم حاصل کرکے پاکستان و بلوچستان کی خدمت کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہانوجوانوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ہنر مند بنانا ہو گا،نوجوانوں پر سرمایہ کاری کے ا ثرات مستقبل میں سامنے آئیں گے، 30 ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر کے روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا،اقلیتی طلبہ کوبھی سکالرشپس دیں گے۔
ریاست سے ناراضگی کسی صورت قبول نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان



















