لاہور:( کورٹ رپورٹر)پرویزالٰہی فیملی نے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔
وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا پرویز الٰہی پردرج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں ہوچکیں،20ستمبر سے 5اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کےلئے جانا چاہتے ہیں،عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔
دوسری جانب لاہورکی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرلی ،وکیل نے موقف اختیار کیا ڈاکٹرز نے پرویز الٰہی کو 4ہفتوں کے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ، عدالت روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے،عدالت نے ا ستدعا منظور کرلی۔
پرویزالٰہی فیملی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج

















