دوستوں نے بھی ساتھ چھوڑدیا،سابق وزیر شکیل خان تنہا رہ گئے

پشاور: (بیورورپورٹ)دوستوں نے بھی ساتھ چھوڑدیا،سابق صوبائی وزیر شکیل خان تنہا رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق شکیل خان کے قریبی صوبائی وزرا فیصل ترکئی اور ظاہرشاہ طور نے بھی ہر ی جھنڈی دکھادی،94 اراکین اسمبلی میں سے 92 نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد کا حلف نامہ جمع کرادیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے بھی شکیل خان کا ساتھ نہیں دیا،شکیل خان نے کسی سے مشاورت کئے بغیرچائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا،دوسری جانب شکیل خان کی علی امین گنڈا پور سے مخاصمت کے خاتمے کیلئے اسد قیصر کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔