الیکشن ایکٹ میں ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان بار کونسل نے الیکشن ایکٹ میںترمیم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

6ممبران کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور وفاق پاکستان سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاالیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ کے 12 جولائی کو دیئے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش اور مقصد خاص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے،ترمیم قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کےلئے خطرہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کو کالعدم ،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو عملدرآمد روکنے کا حکم دیاجائے۔