پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری پر ہائیکورٹ کے اعتراض پر معاملہ دوبارہ کابینہ میں لیجانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا پشاور ہائیکورٹ کے جوابی مراسلے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مشاورت کی اور معاملہ واپس صوبائی کابینہ میں لےجانے کافیصلہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا 9 مئی واقعات کی انکوائری ہر حال میں ہوگی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا9 مئی واقعات پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست کا طریقہ کار ٹھیک تھا، پشاور ہائیکورٹ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو انکار کر دے،حکومت نے مجھے ذمہ داری دی عدالت سے بات کروں مگر عدالت نے مشورہ نہیں کیا اور جوابی مراسلہ بھیج دیا۔
9 مئی واقعات کی انکوائری ہر حال میں ہوگی:علی امین گنڈا پور

















