سرکاری قرض کاحجم بڑھ کر 67.5 کھرب تک جاپہنچا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرکاری قرض کاحجم بڑھ کر 67.5 کھرب تک جاپہنچا، وزارت خزانہ نے 2008 سے 2024 میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کردیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2008 میں اندرونی قرضہ 3.3 کھرب اور بیرونی قرضہ 2.9 کھرب تھا، جون 2024 میں اندرونی قرضہ 43.4 کھرب اور بیرونی قرضہ 24.1 کھرب تھا،اندرونی 40.2اور بیرونی قرضوں میں 21.3 کھرب کااضافہ ہوا، 16 سال میں قرضے پرائمری خسارے کی وجہ سے 10.2 کھرب بڑھے،قرضوں میں سود اخراجات کی وجہ سے 32.3 کھرب کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔