لاہور:( خبر نگار) پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے ،پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم تیار ہےں۔
حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں،13اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا، پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا،سمجھتا ہوں تحریک کو فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کےلئے میرے سمیت سب کو نکلنا ہو گا چاہے فسطائیت کی قوتیں گرفتار ہی کیوں نہ کر لیں۔
روپوشی ختم کرنے کا اعلان، اڈیالہ کی طرف لانگ مارچ ناگزیر ہے،حماد اظہر

















