لاہور :(کورٹ رپورٹر)9مئی مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر، علیمہ خان،عظمیٰ خان ،سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع،اسد عمر اور امتیاز وڑائچ کی طبیعت ناساز،سابق وفاقی وزیر کی ہسپتال منتقلی،طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاوس جلاو گھیراو کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر،عمر ایوب، علیمہ خان،عظمیٰ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی،پی ٹی آئی رہنما امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبیعت خراب ہوگئی، طبیعت بگڑنے کے باعث امتیاز علی وڑائچ کو بار روم میں بٹھادیا گیا،بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی
ادھر لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان پولیس افسران سے گفتگو میں پولیس کے رویے پر برس پڑیں، دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبیعت بگڑنے پرپنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی ) لایا گیا جہا ں پی ٹی آئی رہنما کی ا ی سی جی، ایکو گرافی، خون اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسد عمر کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر آنے اور طبیعت بہتر ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔
دوران پیشی اسد عمر اور امتیاز وڑائچ کی طبیعت ناساز

















