بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کئے جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا جائیگا، سینٹرل کنٹریکٹ کا تاحال اعلان نہیں ہوسکا، سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لئے جا سکتے ہیں، کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے، عالمی معیار کے مطابق فٹنس ڈکلیئر کی جائیگی۔ بنگلہ دیش اے کیخلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ سکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائیگا، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔



















