پاکستان کیلئے اچھی خبر،عرب ممالک حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کیلئے اچھی خبر،دوست عرب ممالک نے سیف ڈیپازٹ رول اوور کےساتھ حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کردیا۔

ذرائع کے مطابق ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،قطر شامل ہیں،منافع بخش تیل، گیس ، ڈسکوز، ائیرپورٹس ،بندرگاہوں ،بجلی، فنانشل سیکٹر ،پی ایس او، اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل میںدلچسپی کا اظہار کیا ،عرب ممالک نے کمپنیوں کی مالیت زیادہ ہونے پر سیف ڈیپازٹ کے علاوہ بھی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہرکردی،اعلیٰ حکومتی حلقوں نے دوست عرب ممالک کی پیشکش کا بغور جائزہ لینا شروع کردیا۔