اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پارٹی میں ہیں یانہیں؟،پی ٹی آئی رہنماﺅں کے متضاد بیانات نے پارٹی میں پھوٹ واضح کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے اگر ایسا کچھ ہوتا تو مجھے ضرور پتہ ہوتا،شیر افضل مروت عمران خان کے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ایک ہیں،بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن میرے علم میں نہیں ،بطور پارٹی چیئرمین شیر افضل مروت یا کسی اور کو بھی پارٹی سے نہیں نکالوں گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں نے نوٹیفکیشن درست ہونے کی تصدیق کردی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہاشیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن میں نے ہی جاری کیا،کمیٹی نے تحقیقات کی تھیں، شیرافضل مروت کی جانب سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی ورزی کی گئی،4رکنی کمیٹی نے شیرافضل مروت کے بیانات پر تحقیقات کیں،شوکازجاری ہونے کے بعد بھی شیرافضل مروت کے بیانات سامنے آئے۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاشیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بالکل درست ہے،پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین نے کہاشیر افضل مروت کو بانی چیئرمین کی ہدایت پر نکالا گیا ۔
شیر افضل پارٹی میں ہیں یانہیں؟متضاد بیانات سے پی ٹی آئی میں پھوٹ واضح

















