اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ،وزارت خزانہ ،توانائی نے متعدد تجاویز دےدیں۔
ذرائع کے مطابق کپیسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز دی گئی ،آئی پی پیز کو رقم یکمشت دےکر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جا سکتا ہے،تجویز میں کہا گیا آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ 3سے 5برسوں کیلئے اکٹھی کر دی جائیں، اکٹھی رقم فراہم کرنے پر آئی پی پیز کی ادائیگیوں کا بوجھ ،گردشی قرضہ کم ہو گا،آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے یونٹ سے زائد کمی ہو گی۔
وزارت توانائی نے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہاوزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے، وزارت توانائی خزانہ سے رقم لیکر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا، وزیراعظم شہبازشریف کوتجاویز سے آگاہ کردیا گیا لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط،وزارت خزانہ ،توانائی نے متعدد تجاویز دےدیں



















