پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی،اراکین گتھم گتھا ہوگئے۔
اجلاس میں بحث کے دوران پی ٹی آئی کے ملک لیاقت اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر آپس میں الجھ پڑے،اقبال وزیر نے ردعمل دیا تو تلخ کلامی شروع ہوگئی، اقبال وزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےلئے نامناسب الفاظ کہے، نامناسب الفاظ کہنے پر پی ٹی آئی وزرا اور ایم پی ایز سیخ پا ہوگئے،سپیکر بابر سلیم سواتی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا اقبال وزیر نے الفاظ واپس نہ لئے تو ممبر شپ معطل کردونگا۔
کے پی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی،اراکین گتھم گتھا

















