چیف الیکشن کمشنر وممبران کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر وممبران کےخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں430صفحات پر مشتمل دائر کیے گئے ریفرنس میں کہا گیاچیف الیکشن کمشنر و ممبران جانبدار ہیں ، عام انتخابات میں جانبداری کا مظاہرہ کیا، ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی منسلک ہیں،چیف الیکشن کمشنر وممبران کو کام کرنے سے روکا جائے۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑانے کی کوشش کی،پی ٹی آئی کی صورتحال عام جماعتوں سے مختلف ہے، 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،بارش کے باعث لاہور کا حال دیکھ لیا، وزیراعلیٰ صاف صاف سڑکوں پر گھومتی رہیں، حکومت مکمل فیل ہو چکی