اسلام آباد: ( ) ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کی۔
وکیل نےموقف اپنایا شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز ہیں اور وہ سب میں ضمانت پر ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا اب کیا گراؤنڈ ہے? سرکاری وکیل نے جواب دیا جو عدالت حکم کرے گی عمل کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔
شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم



















