دہشتگردی کےخلاف جنگ میں صرف جیت ہی آپشن ہے،محسن نقوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں صرف جیت ہی آپشن ہے،قوم کے اتحاد واتفاق سے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور و امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،محسن نقوی نے کہاخیبر پختونخوا میں امن و امان کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے،کے پی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری، سی ٹی ڈی ،پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے،بہادر سپوتوں نے جنگ میں شجاعت کی تاریخ اپنے لہو سے لکھی۔

دریں اثناانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہابےروزگاری، غربت اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے انسانی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ، ترقی پذیر ممالک کوغیر قانونی انسانی سمگلنگ کا سب سے زیادہ سامنا ہے، پاکستان میں بھی انسانی سمگلنگ کے منظم گینگ سرگرم ہیں، ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممالک کو گھناو¿نے جرم کےخلاف اکٹھے کھڑے ہونا ہو گا،آئیں ملکر انسانی سمگلنگ کےخلاف آگاہی پیدا کریں۔